محکمہ صحت کچھی کے ملازم نزیر احمد بھنگر کی مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کی جائے، بشکل خان سومرو

منگل 2 اپریل 2024 22:31

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2024ء) پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن ضلع کچھی کے صدر بشکل خان سومرو کی قیادت میں پیرا میڈیکس کے عہدیداران کا ہنگامی اجلاس سول ہسپتال ڈھاڈر میں منعقد ہوا اجلاس میں جنرل سیکرٹری محمد اسلم ابڑو،چیئرمین محمد گل جتوئی،سینئر نائب صدر نوید احمد ،وائس چیئرمین امتیاز احمد،ڈپٹی جنرل سیکرٹری اختر رند،جوائنٹ سیکرٹری محمد آصف،نزیربھنگر،عبدالفتاح مستوئی، اور دیگر شریک تھے اجلاس میں ہسپتال ملازم نزیر احمد بھنگر کی ہسپتال سے موٹر سائیکل چوری کی مذمت کی گئی اور علاقے میں موٹر سائیکل چوری،بدامنی کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا اجلاس میں ایس پی کچھی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فی الفور محکمہ صحت کچھی کے ملازم نزیر احمد بھنگر کی مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کی جائے بصورت دیگر عید کے بعد بھرپور احتجاج کیا جائے گا جسکی ذمہ داری پولیس پر عائد ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں