پنجرہ پل کے قریب کنٹینر خراب ہونے کے باعث سڑک کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں

ہفتہ 6 اپریل 2024 20:03

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2024ء) بولان کے علاقے پنجرہ پل کے قریب ایل پی جی گیس کنٹینر خراب ہونے کے باعث روڈ بلاک ہونے کے نتیجے میں سڑک کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں ٹریفک جام ہونے سے مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز ایل پی جی گیس کنٹینر بولان کے علاقے پنجرہ پل کے مقام پر خراب ہوگیا جس کی وجہ سے راستہ بند ہونے کے نتیجے میں سڑک کے دونوں جانب مال بردار اور مسافر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں اور کئی گھنٹوں ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے ٹرانسپورٹروں اور مسافروں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑا انتظامیہ نے کافی تاخیر کے بعد موقع پر پہنچ کر خراب ہونے والے کنٹینر کو راستے سے ہٹا کر ٹریفک کی بحالی کے لئے اقدامات اٹھائے۔

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں