مشکاف فلڈ ایریگیشن سکیم کے زمینداروں کے وفد کی میر شکر خان بنگلزئی کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر کچھی شفقت انور شاہوانی سے ملاقات

بدھ 26 جنوری 2022 15:37

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) مشکاف فلڈ ایریگیشن اسکیم کے زمینداروں کے وفد نے گزشتہ دنوں میر شکر خان بنگلزئی کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر کچھی شفقت انور شاہوانی سے انکے آفس میں ملاقات کی وفد میں حاجی محمد اعظم کھوسہ،حاجی میر محمد عالم کرد،ملک اسد اللہ بنگلزئی سمیت دیگرزمیندار کثیر تعداد میں شامل تھے اس موقع پر ڈی پی ڈی مشکاف فلڈ ایریگیشن اسکیم انوش خان،ایس ڈی او ایریگیشن محمد یوسف،چیف ریزیڈنٹ ایریگیشن علی حسن بھی موجود تھے زمینداروں کے وفد نے ڈپٹی کمشنر کچھی کو مشکاف فلڈایریگیشن اسکیم سے پانی کی فراہمی کے حوالے سے درپیش خدشات تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ پروجیکٹ کے تکمیل کے مراحل کے دوران زمیندارو ں کے خدشات کو دور نہیں کیا گیا جس سے خدشہ ہے کہ مقامی زمینداروںکے فصلوں کیلئے پانی ناکافی ہوگا جس سے کروڑوں روپوں کا نقصان برداشت کرنا ہوگا خطیر رقم سے تیار کیئے جانے والے اسکیم میں زمینداروں کے تحفظات دور نہیں کیئے تو زمیندار طبقہ اپنے حقوق کیلئے ہر راست اقدام اٹھانے سے دریغ نہیں کرینگے ہماری فصلوں کو مطلوبہ مقدار میں پانی فراہم کرکے ہماری ڈیمانڈ کے مطابق اسکیم کے کام کو تکمیل کے آخری مراحل سے گزار ہ جائے اسموقع پرڈپٹی کمشنر کچھی شفقت انور شاہوانی نے وفد کویقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ زمینداروں کے تحفظات خدشات کو دور کرنے کیلئے مذکورہ پروجیکٹ اسکیم کا خود دورہ کرونگا تاکہ انکے جائز ڈیمانڈ پر عمل ہو انہوں نے بتایا کہ زمینداروںکے حقوق کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں جائیں گے ہمارے دروازے ہر وقت عوام کیلئے کھلے رہیں گے فلڈ ایریگیشن اسکیم مشکاف کے زمینداروں کے جائز شکایات پر فوری عمل در آمد کو یقینی بنایا جائیگا زمینداروں کے تحفظات خدشات کو دور کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہیں انکو جائزحقوق دیں گے انہوں نے اس موقع پر پروجیکٹ کے ڈی پی ڈی اور ایریگیشن آفیسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے بتایا کہ مشکاف کے زمینداروں کو پانی کی فراہمی کے حوالے سے انکے تحفظات دور کیئے جائیں تاکہ مستقبل میں انہیںکسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں