صوبائی حکومت ہمارے چارٹر آف ڈیمانڈنوٹس پر سنجیدگی سے عمل در آمد نہیںکررہی ،حاجی محمد الیاس کلواڑ

منگل 15 مارچ 2022 16:28

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2022ء)بیوگا کے صوبائی کال پر ڈھاڈر میں بھی متحدہ ملازمین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ ریلی اور بعد ازاں یادداشت اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر کو پیش کردیا گیا ریلی بیوگاکچھی کے زیر اہتمام نکالی گئی ریلی زراعت ریسٹ ہاوس سے بر آمد ہوئی جس میں شریک سرکاری ملازمین نے مطالبات کیلئے شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کچھی آفس کا رخ کیا جہاں بیوگا کچھی کے قائدین نے اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر محمد نعیم عمرانی کا یادداشت پیش کی قبل ازیں بیوگا کچھی کے رہنماؤں حاجی محمد الیاس کلواڑ،قادر داد رند،حاجی یار محمد مستوئی،بشکل خان سومرو،عطاء رند سمیت دیگر نے شرکاء سے اظہار خیال میں کہا کہ صوبائی حکومت ہمارے چارٹر آف ڈیمانڈنوٹس پر سنجیدگی سے عمل در آمد نہیںکررہی سرکاری ملازمین کے ساتھ موجودہ حکومت کا رویہ اب ناقابل برادشت ہوتا جارہاہے ہمارے جائز مطالبات کیلئے پیش کی گئی چارٹر آف ڈیمانڈ نوٹس ملازمین کے مشترکہ مفادات کوتحفظ فراہم کرتی ہے صوبے بھر کے ملازمین اتحاد بیوگا کے پرچم تلے متحد اور یکجاں ہیں حکومت ان کے جائز چارٹر آف ڈیمانڈ نوٹس پر عمل در آمد کو یقینی بنائے انہوں نے کہا کہ ملازمین حکومت کا پہیہ جام کرنے سمیت دیگر ر راست اقدام اٹھانے سے دریغ نہیں اور اپنے جائز حقوق کیلئے کمر بستہ ہوکر ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں ہمارے جائز مطالبات تسلیم کرکے فی لافور نوٹفکیشن جاری کیا جائے بصورت دیگر صوبائی احکامات کی روشنی میں ہر جائز آپشنز کو زیر غور لاتے ہوئے دما دم مست قلندر کیلئے تیا ر ہیں۔

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں