ناجائز منافع خوری کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائیگا ،شفقت انور شاہوانی

ماہ صیام میں جائز ریٹ پر اشیاء فروخت کرکے ماہ مبارک میں عوام کو بھی ریلیف دیا جائے،ڈپٹی کمشنر

جمعہ 8 اپریل 2022 16:05

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2022ء) ڈپٹی کمشنر کچھی شفقت انور شاہوانی،اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر حافظ محمد طارق کا دورہ بازار نرخ نامہ اشیاء خردونوش کی قیمتوں،پرائس کنٹرول کمیٹی کی مقرر کردہ قیمتیں چیک کرکے تاجروں اور دکانداروں کو ناجائز منافع خوری کرنے سے گریز کی ہدایت خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینگے ڈی سی شفقت انور شاہوانی،اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد طارق کا دکانداروں ،تاجروں کو ہدایات،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پرائس کنٹرول کمیٹی کی اجلاس کے بعد مختص کردہ سرکاری نرخ نامہ،رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عوام کوریلیف دینے ناجائز منافع خوروںکے خلاف ڈپٹی کمشنر کچھی شفقت انور شاہوانی ،اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر حافظ محمد طارق،تحصیلدار ڈھاڈر لیاقت علی جتوئی،چیف آفیسر گل منیر مگسی،محکمہ حیوانات کے ڈاکٹر نادر علی سیال نے رندعلی بازار کا دورہ کیادورے کے دوران انہوںنے مختلف دکانوں ،سبزی فروش،دودھ ،دہی،پرچون ،قصائی شاپس کا معائینہ کیااور انکو صفائی کی صورتحال بہتر کرنے کی ہدایات جاری کی اور انہیں تنبہیہ کی سرکاری ریٹ پر عوام کو اشیاء خردونوش فروخت کرنے کی پابندی کریں اس موقع پر دکانداروں،تاجروں سے ڈپٹی کمشنر کچھی شفقت انور شاہوانی،اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر حافظ محمد طارق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہ صیام میں جائز ریٹ پر اشیاء فروخت کرکے ماہ مبارک میں عوام کو بھی ریلیف دیا جائے ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا کسی کو بھی ماہ صیام میں منافع خوری کے غیر قانونی طریقے استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے تاجر برادری رمضان المبارک کی بابرکت مہینے میں ناجائز منافع خوری کرنے سے گریز کریں کیونکہ رمضان المبارک کا مہینہ نیکیاں کمانے کا موقع فراہم کرتا ہے ناجائز منافع خوری کرکے عوام کو مبارک مہینہ میںکھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ ،دوگناقیمت میں اشیاء فروخت کرکے انکی افطاری پھیکی نہ کریں بصورت دیگر سرکار حرکت میں آجائیگی اور کسی کو بھی معاف نہیں کرینگے عوام کو ہرقیمت پر ریلیف دینے کیلئے ہرممکن اقدامات ناگزیر ہیں۔

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں