ڈھاڈر ،مسلح افراد کی فائر نگ سے دو افراد جاں بحق ،ایک شخص زخمی

جمعرات 19 مئی 2022 17:04

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2022ء) ڈھاڈر میں مسلح افراد کی فائر نگ سے دو افراد جاں بحق ایک شخص زخمی ہو گیا، تفصیلات کے مطابق ڈھاڈر کے نواحی گاؤں گہی نوشہرہ کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے دو سگے بھائی جعفر خان،عنایت اللہ ولد شیرخان سکنہ گاؤں گہی نوشہرہ جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا، ریسکیو حکام نے نعشوں اور زخمی کو فوری طور سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کر دیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں