ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈھاڈر اور آر ایچ سی شوران کیلئے دو ایمبولنس کی چابیاں ڈپٹی کمشنر کچھی نے ڈی ایچ او کچھی کے حوالے کر دیں

پیر 22 جون 2020 23:12

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2020ء) عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا ،وزیر تعلیم سردار یار محمد رند اور ایم پی اے بی بی فریدہ رندکی ذاتی کوششوں سے ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈھاڈر اور آر ایچ سی شوران کیلئے دو ایمبولنس کی چابیاں ڈپٹی کمشنر کچھی مراد خان کاسی نے ڈی ایچ او کچھی ڈاکٹر لیاقت علی رند کے حوالے کر دیں۔عوامی حلقوں کی جانب سے سردار یار محمد رند کی اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈھاڈر کیلئے عرصہ دراز سے ایمبولنس کا مطالبہ زور پکڑ گیا تھا عوامی مطالبہ پر سردار یار محمد رند نے ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈھاڈر کیلئے ایمبولنس فراہم کرنے کا اعلان کیاتھا جسے انہوں نے آج عملی جامعہ پہنایاصوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند اور ایم پی اے بی بی فریدہ رند نے ذاتی دلچسپی اور کوششوں سے دو ایمبولنس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈھاڈر اور آر ایچ سی شوران کیلئے منظور کروایا اس سلسلے میں ڈی سی آفس کچھی میں سادہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر کچھی مراد خان کاسی نے ایمبولنس کی چابیاں ڈی ایچ او کچھی ڈاکٹر لیاقت علی رند کے حوالے کئے اس موقع پر پی ٹی آئی تحصیل ڈھاڈر کے صدر حاجی ریاض رند،ڈی ایس وی فضل باروزئی پیرا میڈیکس کے ضلعی رہنمائ بشیر احمد چھلگری دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں