پولیو مہم کے دوران کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کرینگے ،ڈاکٹر لیاقت علی رند

پولیو مہم میں سستی کامظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی ،ڈی ایچ او کچھی

بدھ 23 ستمبر 2020 17:24

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء) ڈی ایچ او کچھی ڈاکٹر لیاقت علی رند نے ضلع کچھی کے علاقے کولپورکا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیااس موقع پر ڈی ایس وی فضل احمدباروزئی دیگر انکے ہمراہ تھے ڈی ایچ او کچھی نے طبی مراکز میں اسٹاف کی حاضریاں بھی چیک کئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بعد ازاں ڈھاڈر پریس کلب بولان کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم کے دوران کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کرینگے پولیو مہم میں سستی کامظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کی کامیابی سے ہی ہم ملک کی نونہال نسل کی زندگی کو اپائج ہونے سے بچاسکتے ہیں اس ضمن میں والدین علماء دیگر باشعور طبقہ اپنا بھرپور کردار ادا کریں کیونکہ پولیو کی وائرس ایک خطرناک قسم کی بیماری کی صورت میں بچوں کی زندگی کو لاحق ہوکر انہیں عمر بھر کے لئے معذور بنا دیتا ہے جسکی وجہ سے بچوں کی صلاحیتوں کو زنگ لگ جاتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پولیو سے حفاظتی قطرے ہر بچے کو ضرور پلایا جائے اس مہم میں اگر کوئی بچہ قطرے پلانے سے رہ جائے تو ہماری ٹیموں سے رابطہ کیا جاسکتا ہے تاکہ مہم کو کامیابی سے ہمکنار کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں