دو روزہ فری آئی کیمپ کے انعقاد کے مریضوں کو دہلیز پر طب کی سہولیات میسر ہونگی،ڈاکٹر لیاقت علی رند

غربت کی وجہ سے جو لوگ انکھوں کی بینائی سے محروم ہیں انشاء اللہ آپریشن اورلینز کے بعد بہتری محسوس کر سکیں گے ،ڈی ایچ او کچھی

جمعہ 13 نومبر 2020 17:27

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2020ء) شوران میں دو روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں نامور ماہر امراض چشم مریضوں کا مفت معائینہ اور آپریشن کرینگے صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند اور رند قومی اتحاد کے مرکزی چیئرمین کی خصوصی تعاون سے فری آئی کیمپ کا انعقاد ہوگا عوام بھرپور شرکت کرکے اپنی مریضوں کو علاج کرائیں ان خیالات کا اظہار ڈی ایچ او کچھی ڈاکٹر لیاقت علی رند نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ضلع کچھی کے علاقے شوران میں صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند،میر سردار خان رند اور محکمہ صحت کی خصوصی تعاون سے دو روزہ مفت آنکھوں کا علاج کیلئے فری کیمپ لگایا جارہا ہے جس میں ماہر امراض چشم ڈاکٹرعبد الباری کاکڑ،ڈاکٹر حماد اللہ زہری اور ڈاکٹرمحفوظ الاسلام مریضوں کامفت چیک اپ علاج اور آپریشن لینس ڈالا جائیگا انہوں نے کہا کہ دو روزہ فری آئی کیمپ کے انعقاد کے مریضوں کو انکی دہلیز پر طب کی سہولیات میسر ہونگے جس سے غریب جوکہ غربت کی وجہ سے اپنی انکھوں کی بینائی سے محروم ہیں انشاء اللہ آپریشن اورلینس کے بعد بہتری محسوس کر سکیں گے عوام اپنے بزرگوں ،خواتین مریضوں جوکہ آشوب چشم کے مریض ہیںماہر ڈاکٹرز سے اپنی چیک اپ ضرور کروائیںتاکہ انہیں مفت آئی ادویات اور حسب ضرورت آپریشن کرکے انکی آئی بیماریوں کا علاج ممکن ہو سکے انہوں نے مذید کہا کہ ضلع کچھی کے دور دراز کے علاقوں میں عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیںاس ضمن میں محکمہ صحت اپنی تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لایا جارہا ہے تاکہ عوام کو انکی دہلیز پر طب کی سہولیات فراہم کی جائیں جن کیلئے محکمہ صحت کوشاں ہے

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں