مچھ پل کے منہدم حصے کے بعد متبادل راستہ بحال کردیا ہے ،ایس ڈی او محکمہ بی اینڈ آر کچھی

جمعہ 15 جولائی 2022 18:21

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2022ء) ایس ڈی او محکمہ بی اینڈ آر کچھی نیاز احمد بنگلزئی نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کچھی عمران ابراہیم بنگلزئی کی خصوصی ہدایت پر محکمہ نے بروقت جنگی بنیادوں پر مچھ پل کے منہدم حصے کے بعد متبادل راستہ بحال کردیا ہے جس سے چھوٹی گاڑیوں سمیت عوام کو آمدرفت میں سہولت میسر ہوگی انہوں نے کہا کہ عوام کو سفری سہولیات کیلئے کوشش کی جائیگی کہ متاثرہ پل کو دوبارہ جلد بحال کریں تاہم موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کو جاری رکھیں گے اگر مزید بارشوں کا سلسلہ جاری رہا تو کام سست روی کا شکار ہوگا وگرنہ انشاء اللہ ایک دو روز میں پل کے متاثرہ حصے کو دوبارہ مرمت کرکے بحال کرینگے انکا کہنا تھا کہ محکمہ مواصلات تعمیرات کی ہرممکن کوشش ہوگی کہ عوام کو مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے پل کے متاثرہ حصے کو جلد مکمل کرکے عوام کیلئے آمدرفت ٹریفک کو بحال کیا جاسکے تاہم موسمی خرابی کی وجہ سے عوام الناس بولان قومی شاہراہ پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں دریں اثناء ضلع کچھی کے عوامی اور سیاسی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر کچھی عمران ابراہیم بنگلزئی، اسسٹنٹ کمشنر مچھ گودی عائشہ زہری،ایکسئین ،ایس ڈی او بی اینڈ آر کچھی نیاز احمد بنگلزئی کی اقدامات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں