ضلع بولان کچھی میں حالیہ قدرتی طوفانی بارشوں تمام محکموں کو ہائی الرٹ کردیا گیا

پیر 1 اگست 2022 20:04

بھاگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2022ء) ضلع بولان کچھی میں حالیہ قدرتی طوفانی بارشوں تمام محکموں کو ہائی الرٹ کردیا گیا اور تمام محکموں کے ذمہ داران کو سختی کیساتھ ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے اسٹیشنز پر موجود ہوں اللہ پاک کی فضل وکرم سے پورے ضلع کچھی میں سیلاب کے صورتحال کی خود مانیٹرنگ کرتا رہاہوں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے پیدا ہونے والے صورتحال کا خود نگرانی کر رہاہوں بھاگ شہر میں بارشوں سے پیدا ہونے والے صورتحال پر میونسپل کمیٹی بھاگ کے ایڈمنسٹریٹر کو سختی کیساتھ ہدایت کی کہ وہ عوام کو بھرپور ریلیف دیں ضلعی انتظامیہ اور مقامی انتظامیہ ان کے کیساتھ بھرپور تعاون کرئیگا ایڈ منسٹریٹر میونسپل کمیٹی بھاگ ایک محنتی عوام کے خدمت سے سرشار آفیسر ہے بھاگ شہر میں دن رات کام کرکے ایڈ منسٹریٹر میونسپل کمیٹی بھاگ نے تمام شہر سے دن رات محنت کرکے بارش کے پانی کو نکالا ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر بولان کچھی میر عمران ابراہیم بنگلزئی نے کیا انہوں نے کہاکہ بارش اور سیلاب کے بعد پیدا ہونے والے صورتحال کا خود نگرانی کررہاہوں مچھ،ڈھاڈر،بالاناڑی،حاجی شہر،سنی،بھاگ سمیت پورے ضلع میں ہونے والے بارش اور سیلاب کا روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ لے رہاہوں اور تمام حالات سے باخبر ہیں اس حوالے سے تمام محکموں کو ہائی الرٹ کردیا ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کے حوالے سے وہ تیارر ہیں انہوں نے کہاکہ دریائے ناڑی میں سیلابی پانی کے بڑے ریلے کو بھی اللہ پاک کے فضل وکرم سے بہترین حکمت عملی سے راستہ دیا اور کسی بھی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا اور ان تمام معاملات کی خودمانیٹرنگ کررہاہوں محکمہ ایریگیشن،محکمہ بی اینڈ آر سمیت تمام محکموں کو ہائی الرٹ کردیا ہے کہ وہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں اپنے دفاتر اور اپنے فیلڈ پر رہیں تاکہ عوام کو کوئی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے کہاکہ بھاگ شہر میں حالیہ قدرتی طوفانی بارشوں کی وجہ سے جو شہر میں نکاسی کا مسلہ پیدا ہوگیا تھا اس کی بھی میں خود نگرانی کررہاہوں اور روزانہ کی بنیا پر اس پر بھی ایڈ منسٹریٹر میونسپل کمیٹی بھاگ کام کررہاہے پورے بھاگ شہر سے میونسپل کمیٹی بھاگ کے ایڈمنسٹریٹر نے بارش کے پانی کو نکال دیا ہے ایڈ منسٹریٹر میونسپل کمیٹی بھاگ دن رات ہیوی مشینری کے ذریعے بھاگ شہر کے تمام محلوں،گلیوں سے بارش کے پانی کو نکال دیا ہے اس میں میونسپل کمیٹی بھاگ کے ایڈ منسٹریٹر اور ان کے عملہ کی دن رات کی محنت شامل ہے اور عوام کو ریلیف دینے میں ان کا اہم کردار ہے انہوں نے کہاکہ ضلع بھر میں تمام صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اور متعلقہ علاقوں کے تمام محکموں کے ذمہ داران کیساتھ پل پل کے رابطے میں ہیں کہ کسی بھی قسم کی کوتاہی اور غفلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے انہوں نے کہاکہ نیشنل ہائی وے پر بھی فورس کو چوکنا کردیا ہے بولان نیشنل ہائی وے پرٹریفک میں کوئی رکاوٹ نہ ہو اور سڑک کلیئر ہو کولپور سے لیکر ڈھاڈر تک جو راستہ ہے اس پر بھی فورس ہائی الرٹ ہیں تاکہ کسی قسم کا کوئی رکاوٹ نہ ہو اور کسی بھی قسم کی رکاوٹ میں ایمرجنسی کی صورت میں فورس وہاں پہنچ جائیں تاکہ آمد ورفت میں عوام اور ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کو کسی بھی قسم کا کوئی مشکل پیش نہ ہو۔

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں