گورنمنٹ ڈگری کالج بونیر میں موبائل شاپ کا قیام

جمعرات 8 مارچ 2018 12:35

بونیر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2018ء) ڈپٹی کمشنر بونیر ظریف المانی نے نیشنل بک فائونڈیشن اورڈائریکٹوریٹ یوتھ افیئرکی موبائل بک شاپ کا افتتاح گورنمنٹ ڈگری کالج بونیر میں گذشتہ روزکیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرنیشنل بک فائونڈیشن پشاورکے سینئرسیلز منیجرعالم، بونیرکے یوتھ آفیسر عبدالرحمن،کالج کے پرنسپل اوراساتذہ موجود تھے۔موبائل شاپ کے قیام کامقصدکتب بینی کلچرکوصوبے کے ہرکونے تک لے کرجاناہے ۔اس سلسلے میں ڈائریکٹریٹ آف یوتھ افیئراورنیشنل بک فائونڈیشن پشاورنے ایک مفاہمتی یاداشت پربھی دستخط کئے۔

متعلقہ عنوان :

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں