وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
منگل 30 اپریل 2024 22:37
(جاری ہے)
میری نیت ہے اللہ کی مخلوق کیلئے روٹی سستی ہو۔ اجلاس میں پنجاب میں فراہمی اور نکاسی آب کے منصوبے لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی اجازت سے مشروط کرنے پر اتفاق کیاگیا۔
سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی کو نواز شریف آئی ٹی سٹی کے قیام کے لئے 10ارب سیڈ منی دینے پر اتفاق بھی کیاگیا۔چینی کمپنیوں کو نواز شریف آئی ٹی سٹی لاہور میں کیمپس قائم کرنے پر قائل کرنے پر سی ای او سی بی ڈی کو خراج تحسین پیش کیاگیا۔اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریاض سے سعودی اکیڈمی بھی نواز شریف آئی ٹی سٹی میں کیمپس کھولنے کے لئے تیارہے۔آئی ٹی سٹی میں 10 ٹاور بنیں گے،فوری طور پر ٹوئین ٹاور بنائے جائیں گے۔ مئی میں نواز شریف آئی ٹی سٹی کی لانچنگ کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے چیف سیکرٹری کو مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے قابل پروفیشنل لوگوں کا ایک پول بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ فری ا دویات کی گھروں میں فراہمی کا پروگرام مئی میں شروع کر دیا جائے گا۔ کابینہ نے پنجاب میں دفعہ 144کے نفاذ کے اختیارات ڈپٹی کمشنر کو تفویض کرنے کی منظوری دی۔ عوامی نمائندوں کے انتخاب تک بلدیاتی اداروں میں اے ڈی سی آر کی جگہ اے ڈی سی کوچارج دینے کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں گاڑی کے لئے پلاٹینم کیٹگری نمبر پلیٹ کی فیس 10لاکھ مقرر کرنے پر اتفاق کیاگیا اور پرسنلائزڈ / وینٹی نمبر پلیٹس کے ڈیزائن کی منظوری کیلئے افسرکی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔پنجاب کی ہر منسٹری کا پرفارمنس آڈٹ کرنے پر اتفاق کیاگیا۔ کابینہ نے مری کے نواحی گاؤں پرینہ میں لینڈ سلائیڈ سے متاثرہ افراد کی مالی امداد کیلئے فنڈز کی منظوری دی،10لاکھ روپے فی گھر ملیں گے۔محکمہ سپیشلائز اینڈ ہیلتھ کیئر میڈیکل ڈیپارٹمنٹ، ٹیچنگ ہسپتالوں اوردیگر فیلڈ آفیسز کیلئے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلزکی کنٹریکٹ بنیادوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی۔کابینہ نے پنجاب میڈیکل اینڈ ہیلتھ انسٹیٹیوشن ایکٹ کے تحت گوجرانوالہ میڈیکل کالج اور پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنسز کے بورڈ آف مینجمنٹ کی تشکیل کرنے کی منظوری دی۔محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے آئی آر ایم این سی ایچ اورنیوٹریشن پروگرام کے ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری دی گئی۔ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ اینڈ ایویلوایشن، ڈی جی ایچ ایس پنجاب،لاہورمیں کنٹریکٹ تعیناتی میں توسیع کی منظوری دی گئی۔کابینہ نے محکمہ توانائی کے ری کنسیلی ایشن سیل کے 14ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری دی۔وزیراعلیٰ نے ایڈووکیٹ جنرل کوکنٹریکٹ پالیسی میں ترمیم کی ہدایت کی کہ کسی کنٹریکٹ میں توسیع کابینہ کی منظوری کے بغیر نہیں ہوگی۔ضلع چکوال کے علاقہ چوا سیدن شاہ کے سیمنٹ پلانٹ پراجیکٹ میں 350ملین ڈالر کی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کی منظوری دی گئی۔3 نئے سیمنٹ پلانٹ قائم کرنے اور چار سیمنٹ پلانٹس کی توسیع کرنے کیلئے این او سی کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔مہاجر برانچ کینال فتح پور مہرہ ضلع خوشاب سے سوڈا ایش پلانٹ کے لیے پانی کی فراہمی کیلئے براہ راست آؤٹ لٹ کی درخواست کی منظوری دی گئی۔آبی ضروریات پوری کرنے کیلئے وزیراعلیٰ نے مہاجر برانچ کینال کی ری ماڈلنگ کی ہدایت کی اور کہاکہ پنجاب میں جو انڈسٹری اور سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے اسے روکنا نہیں چاہئے۔ فیصل آباد میں الائیڈ موڑسے سمال انڈسٹریل سٹیٹ روڈ کو کیپٹن ڈاکٹر محمد بلال خلیل شہید روڈ کے نام سے منسوب کرنے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں محمد افضل خان کھوکھر کی پنجاب ماڈل بازارمینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر کی حیثیت سے تعیناتی کی منظوری دی گئی۔کابینہ نے سموگ کے سدباب کے لئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی کے قیام اورپنجاب اسمبلی کے پہلے پارلیمانی سال کے سالانہ کیلنڈر کی منظوری دی۔ اجلاس میں تعلیم کا معیار اور رسائی پراجیکٹ کے مجوزہ نتائج کے حوالے سے مذاکرات اوریونیورسٹیوں میں وائس چانسلر کی تعیناتی کیلئے سرچ کمیٹی کے قیام کی منظوری دی گئی۔انٹرویو کے لئے کوالیفائی کرنے کے لئے وائس چانسلرزامیدوار کے لئے 75فیصد سے 80 فیصد کرنے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں سی ای او فیڈمک کی برطرفی اور قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔صوبائی وزرا، مشیر،چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب پولیس، سیکرٹریزاور دیگرافسران نے اجلاس میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
چوہدری پرویز الٰہی کی غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں درج مقدمے میں درخواست ضمانت منظور
نو مئی کے مقدمات میں علیمہ خان ، عظمی خان ، عمرایوب ، اسد عمر، فواد چودھری کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
شہر کو صاف ستھرا اور ویسٹ فری بنانے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی زیرو ویسٹ مہم جاری
ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا سے آسٹریلین ماہر تعلیم ہاجرہ دیمر کن کی ملاقات
اینٹی کرپشن کورٹ، پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کے الزام میں گرفتار چوہدری پرویز الہی سمیت ..
پراسیکیوٹرجنرل پنجاب نے فری لیگل ایڈ کیلئے مقرر وکلا کو فیسوں کی ادائیگی کی منظوری دیدی
فلسطینیوں سے ظلم و ستم بارے نردا آرگنائزیشن کے زیر اہتمام علامتی ویڈیو رواں ہفتے ریلیز کی جائے گی
ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء سارہ رشید سے آسٹریلین ماہر تعلیم ہاجرہ دیمرکن کی ملاقات
تاجر دوست سکیم میں آسان رجسٹریشن کا طریقہ کار خوش آئند ،ابتک 14ہزار کے قریب تاجر رجسٹرڈ ہوچکے ‘نعیم میر ..
مسلم لیگ (ن) کا پارٹی آئین میں ترامیم کا فیصلہ، 5رکنی کمیٹی تشکیل
پیڈمک ، فیڈمک سمیت دیگر بورڈ تبدیل ، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی مخلص پروفیشنلز کو شامل کرنے کی ہدایت ..
لاہورہائیکورٹ نے اضافی الیکشن ٹربیونلز کے قیام کی درخواست پر وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری ..
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
جے یو آئی صوابی کا عوام کو مہنگی بجلی کی بجائے ضلع سے پیدا ہونیوالی سستی بجلی فی یونٹ تین روپے کے حساب سے فراہم کرنے کا مطالبہ
-
سینٹ میں کے پی کی نشستیں مکمل نہیں ہوئیں ،معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، وزیرقانون
-
وقت آگیا ہے کہ ملک کو اس نہج سے نکالنے کیلئے ہمیں بہت سی باتیں کرنا پڑیں گی
-
خود کی ٹانگ پرگولی مارکر 50 لاکھ چھن جانے کا ڈرامہ کرنیوالا شہری گرفتار
-
بانی پی ٹی آئی نے دبئی لیکس میں شامل افراد کی منی ٹریل کا مطالبہ کیا ہے، بیرسٹر گوہر
-
چند افراد آئینی حدود کو پار کر رہے ہیں، اسد قیصر
-
شہبازشریف (کل) صدرابراہیم رئیسی کی نمازجنازہ میں شرکت کیلئے ایران روانہ ہوں گے
-
نیٹ میٹرنگ بند کرنے کیلئے کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی، وزیر توانائی
-
راؤف حسن پر بلیڈ سے ان کی گردن کاٹنے کیلئے حملہ کیا گیا
-
پیڈمک ، فیڈمک سمیت دیگر بورڈ تبدیل ، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی مخلص پروفیشنلز کو شامل کرنے کی ہدایت
-
رئوف حسن کے ساتھ اگرکوئی واقعہ پیش آیا ہےتو وہ اس کی رپورٹ درج کرائیں، قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، اعظم نذیرتارڑ
-
پاکستان اور چین کے تعلقات ہمیشہ مضبوط رہے ہیں ، صدر