بونیر ،این ٹی ایس اساتذہ کا تبادلہ کا حق اور غیر مشروط ٹائیم سکیل دینے کے مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 7 اپریل 2018 16:12

بونیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2018ء)این ٹی ایس اساتذہ نے تبادلہ کا حق اور غیر مشروط ٹائیم سکیل دینے کے مطالبات کی منظوری کے لیے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاھرہ کیا ہے ۔احتجاجی اساتذہ نے عدالت چوک سے پریس کلب تک مارچ کیا جنہوں نے ہاتوں میں کتبے اور بینرز اٹھارکھے تھے جس پر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔مظاہرین نے شدید نعرہ بازی بھی کی ہے۔

مظاہرین سے تنظیم اساتذہ کے صدر لیاقت حسین ،شعبہ بہبود کے صدر عمر سیاب،ملگری استاذان کے صدر راز محمد خان،وحدت اساتذہ کے جنر ل سیکریٹری عزیز احمد ،این ٹی ایس اساتذہ کے صدرعلی محمد اورجنرل سیکریٹری محمد وہاب نے خطاب کیا ہے۔مقررین نے موقف اختیار کیا ہے این ٹی ایس اساتذہ کو سول سروسز ایکٹ 1973کے تحت ریگولر کیا گیا ہے اور اس ایکٹ کے مطابق ان کو تمام مراعات کا حق حاصل ہے۔

(جاری ہے)

انھوںنے تبادلہ کا حق نہ دینے اور مشروط ٹائیم سکیل کو ائین اور قانون کے خلاف قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کا دروانیہ ختم ہونے سے قبل انکے مطالبات منظور کیے جائیں۔انھوں نے مطالبات کے حق میں 10اپریل تک اضلاع میں جاری احتجاج کے بعد پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاج کی منصوبہ بندی کی ہے جس میں صوبہ بھر سے 37000این ٹی ایس اساتذہ شریک ہونگے اوریہ احتجاج مطالبات کی منظوری تک جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں