گوگل پلے اسٹور پر مشکوک اور غیر محفوظ اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز موجود ہونے کا انکشاف

منگل 30 اپریل 2024 20:17

گوگل پلے اسٹور پر مشکوک اور غیر محفوظ اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز موجود ہونے کا انکشاف
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) گوگل پلے اسٹور پر مشکوک اور غیر محفوظ اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز موجود ہونے کا انکشاف ہوا ۔مشکوک ایپلی کیشنز ڈاؤنلوڈ کرنے سے صارف کا حساس ڈیٹا چوری ہونے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ایپس ڈویلپر کو صارف کی کنٹیکٹ لسٹ، میڈیا، میسجز تک بلا اجازت رسائی فراہم کرتی ہیں، دستاویز کے مطابق اینڈرائڈ موبائیلز پر تھرڈ پارٹی اور نا معلوم سورس والی ایپس انسٹال نہ کی جائیں، صارف ایپس انسٹال کرنے سے پہلے دیگر صارفین کے ریویوز کا جائزہ لے، صارف اپنا ذاتی ڈیٹا پر گر ایپ کو فراہم نہ کرے، ایپس کو اپنے ڈیٹا تک رسائی فراہم نہ کریں، مشکوک سرگرمی کہ صورت میں فوری موبائل تبدیل کریں۔

ایپس انسٹال کرنے سے قبل صارف پرائویسی پالیسی کو ضرور پڑھیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں