ایل پی جی کے صارفین کے لیے خوشی کی خبر، مئی کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی

منگل 30 اپریل 2024 20:17

ایل پی جی کے صارفین کے لیے خوشی کی خبر، مئی کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) ایل پی جی کے صارفین کے لیے خوشی کی خبر، مئی کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسے فی کلو کمی کردی۔

(جاری ہے)

ایل پی جی کی فی کلو قیمت 238 روپے مقرر کردی گئی ۔ایل پی جی کا 11.8 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 140 روپے کی کمی کی گئی ہے ۔ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2ہزار 813 روپے مقررکر دی گئی ۔اوگرا نے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں