رانا ثنا اللہ کو وفاق میں اہم ذمہ داری دیئے جانے کا امکان

منگل 30 اپریل 2024 20:17

رانا ثنا اللہ کو وفاق میں اہم ذمہ داری دیئے جانے کا امکان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم بنانے کے بعد ن لیگ نے دوسرا بڑا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

رانا ثنااللہ کو وفاق میں اہم ذمہ داری دئیے جانے کا امکان ہے، انہیں مشیر داخلہ بنایا جاسکتا ہے،ذرائع کے مطابق سینئر قیادت رانا ثنااللہ کو وزارت داخلہ میں دیکھنا چاہتی ہے۔ نواز شریف کی منظوری کے بعد ذمہ داری دی جائے گی۔ رانا ثنااللہ کی وفاقی کابینہ میں شمولیت سے وزراء میں ردوبدل بھی ہوسکتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں