بونیر کلیاڑی میں جے یو آئی کی ضلعی و مقامی تنظیم کی بدولت دو فریقین آپس میں بغل گیر ہوگئے

ہفتہ 6 جون 2020 16:59

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2020ء) بونیر کلیاڑی میں جے یو آئی کی ضلعی اور مقامی تنظیم کی بدولت دو فریقین آپس میں بغل گیر ہوگئے اور صدیوں کی تلخیاں دور کرکے آئندہ بھائیوں جیسا زندگی بسر کرنے کا عہد کیا۔فریقین میں شاد علی خان اور بخت علی فریق شامل تھے۔جنہوں نے جرگہ کی کوششوں سے تلخیاں ختم کرنے اور دشمنی کو دوستی میں بدلنے کا اعلان کر کے بغل گیر ہوئے۔

اس جرگہ میں جے یو آئی یوسی گاگرہ اور گاو،ْں کی تبنظیم کی کاوشیں شامل تھے۔اس موقع پر صلح تقریب میں جے یو آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری سعید الرحمن مفکر،تحصیل گاگرہ کے جنرل سیکرٹری مولانا شیر زمان خان ،تحصیل چغرزئی کے جی ایس پرویش خان گاگرہ کے امیر گل شہباز خان اور حافظ صدیق کے علاوہ علاقہ کے عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عمائیدن نے جے یو آئی گاگرہ کے تنظیم کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ موجودہ پر فتن دور میں مسلمانوں کو آپس میں جوڑنا اور ان کی تلخیاں ختم کرنے اعظیم جہاد ہے۔

مقررین نے کہا کہ صلح اسلام اور پختون معاشرے نے پسند کی ہے۔انسانوں سے خطائیں ہوتی ہے مگر پھر ان کے درمیان یہ دوریاں ختم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔آخر میں مشران کی موجودگی میں فریقین کو ایک دوسرے سے ملائے گئے اور اسی طرح دونوں فریقین ایک دوسرے سے بغل گیر ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں