بونیرمیں فائرنگ سے پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار جاں بحق

جمعرات 25 اپریل 2019 00:09

بونیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر کے علاقے انغاپورمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ڈی آئی جی بونیر سعید وزیر کے مطابق انغا پور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس اہلکار پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر تعینات تھا جس اسے نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے وقت پولیو ٹیم آگے تھی اور پولیس اہلکار پیچھے رہ گیا تھا۔ڈی آئی جی کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے کہ اہلکار کو ذاتی دشمنی پر قتل کیا گیا یا یہ دہشت گردی تھی اور اس کا مقصد انسداد پولیو مہم کو متاثر کرنا تھا۔

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں