بونیرمیںچاند رات پر ہوائی فائرنگ کے تدارک کیلئے لائحہ عمل طے

بدھ 20 مئی 2020 19:58

بونیر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل خالد کے احکامات پر ہوائی فائرنگ کے سد باب کیلئے جامع حکمت عمل طے کر لی گئی ہی. بونیر پولیس نے چاند رات پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے خصوسی اگاہی مہم کا اعاز کر دیا ہی. سب سے پہلے لوگوں کو ہوائی فائرنگ سیہونیوالے جانی ومالی نقصانات کے بارے میں شعور اجا گر کیا جا رہا ہی.

اور ضلع بھر کے پبلک مقامات پر لاوڈ سپیکر میں اعلانات کے ذریعے لوگوں کو احساس دلایا جا رہا ہی. کہ ہوائی فائرنگ کی فوائد کچھ نہیں اور نقصانات بہت ذیادہ ہی. علاوہ ازیں مساجد کے آئمہ کرام صاحبان کے ذریعے بھی لوگوں میں یہ شعور اجا گر کیا جا رہا ہی. کہ عید الفطر ایک مذہبی تہوار ہے اور اسے مذہبی طریقے سے منائیں. اسکے علاوہ ہوائی فائرنگ کے خلاف شعور آگاہی اجا گر کرنے کی حاطر خصوصی بینرز بھی آویزاں کئے جا رہے ہیں.

اس ضمن میں سوشل اور پرنٹ والکٹرانک میڈیا کی افادیت کو بھی بروئے کار لایا جا رہا ہی. ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل خالد نے کہا کہ قرآن اور حدیث سے واضح ہے کہ جس نے بغیر کسی وجہ ایک بے گناہ انسان کی جان لی گویا اس نے پوری انسانیت کو قتل کر ڈالا اور جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے تمام انسانیت بچائی اور کہا کہ آپ کی بندوق سے نکلی گولی کسی بے گناہ انسان کی جان لے سکتی ہے لہذا ہوائی فائرنگ سے خود بھی اجتناب کریں اور دوسروں کو بھی اس عمل سے بچنے کی تلقین کرنا ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہے لہذا پولیس کیساتھ ملکر اسکی سد باب کیلئے اقدامات اٹھائیں اور ایک پر امن شہری ہونے کا ثبوت دیں.

انہون نے مزید کہا کہ اگر اسکے باوجود بھی کوئی بھی ہوائی فائرنگ کا مرتکب پایا گیا تو اس سلسلہ میں SDPOs، SHOsصاحبان کو سختی سے ہدایات جاری کئے کہ مرتکب عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں. تاکہ ہوائی فائرنگ کی اندھی گولی سے انسانی زندگی کو بچایا جا سکے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں