بونیر میں پولیس وین پر راکٹ حملہ، ڈرائیور جاں بحق، 3 اہلکار زخمی

ہفتہ 7 اکتوبر 2023 22:31

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2023ء) ایلم غر میں پولیس وین پر راکٹ حملے میں ڈرائیور امیر زاد جاں بحق اور 3 اہل کار زخمی ہو گئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق بونیر میں ایلم غر (پہاڑی) کے علاقے میں پولیس وین پر راکٹ سے حملہ کیا گیا جس میں وین ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ گاڑی میں موجود 3 جوان زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس وین ایلم غر میں عسکریت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن میں شریک فورسز کے لیے خوراک لے کر جا رہی تھی کہ ایلم کے راستے میں جبراسے گورنمنٹ اسکول کے قریب حملے کا نشانہ بن گئی۔

واقعے کے بعد پولیس اور فوج کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور جاں بحق اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا۔مقامی حکام نے واقعے کی تصدیق کی ہے ، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سوات بونیر کے سنگم پر ایلم پولیس اسٹیشن کی موبائل وین پر راکٹ حملہ ہوا، جس میں ایک اہلکار جاں بحق اور تین زخمی ہوئے ہیں۔

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں