ٹرک اور پولیس بس میں تصادم، الیکشن ڈیوٹی پر جانے والے 35پولیس اہلکار زخمی

تمام زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈگر منتقل کردیا گیا ،متعدد اہلکاروں کی حالت تشویشناک

اتوار 4 فروری 2024 18:00

بونیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2024ء) خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں پولیس کو الیکشن ڈیوٹی کے لئے لے جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 35پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔ریسکیو حکام کے مطابق باباجی کنڈا میں گیس سلنڈر سے بھرے ٹرک اور پولیس لے جانے والی بس میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں بس میں سوار 35افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

حادثے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈگر منتقل کر دیا گیا، زخمی ہونے والوں میں متعدد اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہیں۔ریسکیو حکام امدادی ٹیمیں ریسکیو کارروائی میں مصروف ہیں، حکام کے مطابق بس میں پولیس اہلکاروں کو الیکشن ڈیوٹی کے لئے لے جایا جا رہا تھا۔ تمام زیر تربیت پولیس اہلکار ڈی آئی خان جارہے تھے، زخمیوں میں سوات بونیر دیر سے تعلق رکھنے والے اہلکار شامل ہیں۔

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں