بونیر، منڈہ الیون کرکٹ کلب نے منجائی کرکٹ ٹیم کو 60 رنز سے شکست دیدی

پیر 18 مارچ 2013 15:21

بونیر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 18مارچ 2013ء) پاک آرمی کے زیر اہتمام بلامبٹ چھاؤنی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے ڈی سی اے کرکٹ ٹورنامنٹ میں منڈہ الیون کرکٹ کلب نے منجائی کرکٹ ٹیم کو 60 رنز سے شکست دیدی‘ منڈہ الیون کے کپتان نگین خان نے ٹاس جیتا اور خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

منڈہ الیون نے مقررہ 1 اوورز میں 188 رنز بنائے ۔ محمد شعیب نے 66 اور اجمل خان نے 46 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔ ذاکر اللہ اور عطاء اللہ نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ منڈہ الیون کی طرف سے شہزاد خان ‘ امتیاز او رشعیب خان نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں