بونیر ، آل سالارزئی کرکٹ ٹورنامنٹ احتتام پذیر،فائنل میچ فرینڈ الیون نے جیت لیا

پیر 11 مئی 2015 17:18

بونیر ، آل سالارزئی کرکٹ ٹورنامنٹ احتتام پذیر،فائنل میچ فرینڈ الیون نے جیت لیا

بونیر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 مئی۔2015ء ) آل سالارزئی کرکٹ ٹورنامنٹ احتتام پذیر۔فائینل میچ افغان بازار گے اور فرینڈ الیون جوڑ کے مابین کھیلا گیا۔میچ سے قبل ٹاس ٖفرینڈ الیون جوڑ کے کپتان نے جیت کر خود بیٹینگ کرنے کا فیصلہ کیا۔اور مقررہ 12اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 146رنز بنائی۔فرینڈ الیون جوڑ کے طرف سے اسرار احمد نے دھواں دار بیٹینگ کر کے 70 رنز بنا کر اپنے ٹیم کی پوزیشن مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

جبکہ اسی کے جواب میں افغان الیون بازارگے نے مقررہ 12اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر صرف 131رنز بنائے۔اور اسی طرح فرینڈ الیون نے 15رنز سے فائینل میچ جیت کر ٹورنامنٹ کو اپنے نام کردیا۔فائینل میچ کے مہمان خصوصی تحریک انصاف کے ضلعی صدر امیر الامان تھے،اس موقع پر احتتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر الامان نے کہا کہ ملک پر قابض 70سالوں سے لوٹیرے حکمران قابض ہے۔

(جاری ہے)

مگر ان 70سالوں میں انہوں نے ہمارے دامن اور دہلیز سے غربت نہ مٹا سکے۔حکمران اور لیڈرز وہ ہونا چاہئیے جن کے کردار اور معیار اچھے ہوں۔مگر آج تک ہمیں ایسے حکمران نہیں ملے۔جن کی کردار اور معیار اچھے ہو۔عوام کی نظریں صرف تحریک انساف پر ہے۔کیونکہ ہمارے دو سالہ صوبائی قیادت میں ہم نے 70فیصد تک کرپشن اور کمیشن کا خاتمہ کر کے پولیس ،پٹواراور محکمہ صحت میں اصلاحات کئے ہیں۔

ان کے علاوہ تقریب سے ڈویژنل سینئر نائب صدر فخر جہان،میاں نعیم الدین ایڈوکیٹ،ضلعی جنرل سیکرٹری اقبال ھسین،حاجی صدیق اﷲ،محمد رحیم عرف تورنانا ،یوسی ملی خیل کے ضلعی کونسل کے امیدوار اورنگزیب،یوسی آباخیل کے ضلعی کونسل کے امیدوار ارشد اقبال ، اور عبدالکریم دلسوز نے بھی خطاب کیا۔آخر میں مہمان خصوصی نے ونر اور رنرز ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں