بونیر میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ،ْ2 بھائی جاں بحق اوربہن زخمی

جاں بحق ہونے والے دونوں بھائی چرواہے ہیں ،ْ کھیتوں میں کام کے دوران بارودی سرنگ کی زد میں آگئے ،ْپولیس

اتوار 12 فروری 2017 20:00

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2017ء) بارودی سرنگ کے دھماکے میں 2 بھائی جاں بحق اوربہن زخمی ہوگئی اطلاعا ت کے مطابق مطابق بونیر کے علاقے خائستہ بابا میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے 2 افراد جاں بحق اور خاتون زخمی ہوگئی، پولیس کے مطابق دونوں جاں بحق ہونے والے افراد بھائی ہیں اور زخمی خاتون بہن ہے جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے دونوں بھائی چرواہے ہیں اور کھیتوں میں کام کے دوران بارودی سرنگ کی زد میں آگئے ہیں تاہم واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔مقامی عہدے دار ظریف المانی نے بتایا کہ بچوں کو معلوم نہیں تھا کہ وہ جس شے سے کھیل رہے ہیں وہ دستی بم ہے اور اچانک کھیلتے کھیلتے بم دھماکے سے پھٹ گیا۔مانی نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے جن کی عمریں 9 اور 10 برس تھیں ،ْ وہیں موجود ان کی 7 سالہ کزن شدید زخمی ہوگئی جس کی حالت تشویشناک ہے۔ایک اور مقامی حکومتی عہدے دار اعزاز احمد نے بھی واقعہ کی تصدیق کی۔

متعلقہ عنوان :

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں