بورے والا،شہر اور گردونواح میں ڈکیتی اور دیگر جرائم میں غیر معمولی اضافہ، شہریوں کا نوٹس کا مطالبہ

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 18:57

بورے والا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2019ء) شہر اور گردونواح میں ڈکیتی اور دیگر جرائم میں غیر معمولی اضافہ پر شہریوں کا صبر جواب دے گیا، مقامی شہریوں کا بے قابو جرائم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، پولیس جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے تھانے عوام کے سپرد کردیئے جائیں۔شہریوں کا الزام۔تفصیلات کے مطابق بورے والا شہر اور اسکے گردونواح میں چند ماہ سے ڈکیتی، چوری، راہزنی، فائرنگ اور منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں اضافہ کے خلاف شہریوں کا صبر جواب دے گیا اور وہ احتجاجی مظاہروں پر مجبور ہوگئے ہیں اس سلسلہ میں گزشتہ روز جٹ فیڈریشن کے عہدیداران چوہدری زاہد ابراہیم جٹ، چوہدری عمر جٹ اور کاشف جٹ کی قیادت میں شہریوں نے بڑھتی ہوئی وارداتوں اورجرائم پیشہ افراد کی کارروائیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پولیس عوام کی جان و مال کو تحفظ دینے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے دن دیہاڑے شہریوں سے ڈکیتی کی وارداتوں، گھروں میں چوری، فائرنگ، منشیات فروشی اور دیگر جرائم نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے پولیس اگر ان جرائم پیشہ افراد کو گرفتار نہیں کرسکتی تو تھانے عوامی نمائندوں کے حوالے کردیئے جائیں موجودہ حالات میں شہریوں کی زندگیاں بھی غیر محفوظ ہوچکی ہیں انہوں ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں