بورے والا، مسلح ڈکیتی کی دو وارداتیں، ڈاکو لاکھوں روپے نقدی، موبائل فون لوٹ کر فرار

ہفتہ 30 مئی 2020 21:19

بورے والا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2020ء) مسلح ڈکیتی کی دو وارداتوں میں ڈاکو 5لاکھ نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار، ٹوبیکو کمپنی کے سیلز مین کو لوٹنے کے بعد رسیوں سے باندھ کر اغوا کے بعد ویرانے میں پھینک کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے ڈیلر شیخ ذیشان احمد کا سیل میں قومی شاہرہ لاہور روڈ پر سپلائی رکشہ پر جا رہا تھا کہ مانا موڑ کے قریب دو مسلح موٹر سائیکل سواروں نے روک لیا اسی اثناء میں انکے کار سوار دیگر ساتھی بھی آ گئے جنہوں نے سیلز مین کو رسیوں سے باندھ کر اس سے ساڑھے تین لاکھ روپے سیل کی رقم کے علاوہ رکشے میں موجود سگریٹ لوٹنے کے بعد اسے کار میں اغوا کر کے لے گئے جسے ویرانے میں لیجا کر پھینک دیا اور خود فرار ہو گئے۔

دوسرے واقعہ میں تھانہ فتح شاہ کی حدود میں پل 487 (ای بی) کے قریب تین نامعلوم مسلح ڈاکو 483 (ای بی) کے محمد احسن جٹ سے گن پوائنٹ پر ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے دونوں واقعات کی اطلاع پولیس کو کر دی گئی, تاحال کسی بھی واردات کا مقدمہ درج نہیں ہوا۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں