بورے والا،پلاٹ پر زبردستی قبضہ کی کوشش کا مقدمہ درج کروانے پر درجن سے زائد افراد کا پلاٹ کے مالکان پر حملہ

جمعہ 8 مارچ 2024 22:54

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2024ء) پلاٹ پر زبردستی قبضہ کی کوشش کا مقدمہ درج کروانے پر درجن سے زائد افراد کا پلاٹ کے مالکان پر حملہ، چھ سالہ معصوم بچی سمیت پانچ افراد کو ڈنڈوں اور کلہاڑیوں سے زخمی کردیا، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق نواحی گاوں 513/ای بی کے رہائشی قمر عباس وغیرہ کے پلاٹ پر گزشتہ روز انکے قریبی رشتہ داروں رحمت وغیرہ نے زبردستی اسلحہ کے زور پر قبضہ کی کوشش کی جس پر پولیس نے انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا مقدمہ درج کروانے کی رنجش پر ملزمان رحمت علی، برکت علی، ناصر جاوید، آصف جاوید۔

(جاری ہے)

اور محمد اسلم سمیت درجن سے زائد مسلح افراد نے دوبارہ ان پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجہ میں قمر عباس، ظفر عباس، اسد محمود، شاید محمود اور چھ سالہ معصوم بچی کو کلہاڑیوں اور ڈنڈوں سے شدید زخمی کردیا ملزمان موقع سے فرار ہوگئے واقعہ کی اطلاع تھانہ صدر پولیس کو کردی گئی جبکہ زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا منتقل کردیا گیا۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں