بورے والا، ادھار کی رقم واپس مانگنے پرگاؤں کے بااثر افراد نے حافظ قرآن کی داڑھی،بھنوئیں اورسرکے بال مونڈھ کرمنہ بھی کالاکردیا

جمعہ 15 مارچ 2024 21:38

بورے والا، ادھار کی رقم واپس مانگنے پرگاؤں کے بااثر افراد نے حافظ قرآن کی داڑھی،بھنوئیں اورسرکے بال مونڈھ کرمنہ بھی کالاکردیا
بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2024ء) ادھار کی رقم واپس مانگنے پر گاؤں کے بااثر افراد نے حافظ قرآن کی داڑھی،بھنوئیں اورسرکے بال مونڈھ کرمنہ بھی کالاکردیا، بہیمانہ تشدد۔

(جاری ہے)

متاثرہ شخص تھانے گیا تو ایس ایچ او نے ذہنی مریض سمجھ کر حوالات میں بند کردیا، تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں283/ای بی کے رہائشی محنت کش حافظ قرآن اسماعیل ولدابراہیم نے میڈیا کے نمائندوں کوبتایاکہ اسی گاوں کے ہی رہائشی فداحسین ولدفقیرحسین آرائیں نے مجھ سی20ہزارروپے ادھارلئے تھے اپنے پیسے واپس مانگنے پرفداحسین طیش میں آگیااورسحری کے وقت اپنے ساتھیوں محسن آرائیں،ماسٹراشرف بھٹے والا،عمیر،وسیم،حمزہ آرائیں اورافضل بھٹے والاکے ہمراہ مجھے گھرسے زبردستی اٹھاکراپنے ڈیرہ پرلے گئے جہاں ملزمان نے مجھے بیہمانہ تشددکانشانہ بنایااوراسترے سے میری داڑھی،بھنوئیں،مونچھیں اورسر کے بال مونڈھ دئیے اورمیرامنہ کالاکردیا جبکہ اس زیادتی کی شکایت لے کر تھانہ گگو منڈی گیا تو ایس ایچ او نے ذہنی مریض سمجھ کر حوالات میں بند کردیا مقامی لوگوں نے مداخلت پر رہائی دلوائی لیکن ملزمان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی متاثرہ محنت کش حافظ محمد اسماعیل نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسروہاڑی محمدعیسیٰ خان سے انصاف دلائے جانے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں