پنجاب فوڈ اتھارٹی کا غیر معیاری مضر صحت اور زائدالمعیاد خوراک کے خلاف آپریشن، جعلی مشروبات تیار کرنے والا یونٹ پکڑ لیا

جمعرات 21 مارچ 2024 14:44

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2024ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے غیر معیاری مضر صحت اور زائدالمعیاد خوراک کی تیاری اور فروخت کے خلاف آپریشن کیا ، جعلی مشروبات تیار کرنے والا یونٹ پکڑ لیا، کریانہ سٹورز سے تین من کے قریب زائد المعیاد سرخ مرچیں برآمد کر لی گئیں ہیں ۔

(جاری ہے)

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے مضر صحت اور غیر معیاری خوراک کی تیاری و فروخت کے خلاف گزشتہ شب آپریش کرتے ہوئے لالہ زار کالونی، 303/ای بی بورے والا، ٹبہ سلطان پور اور میتلا چوک میں کاروائی کرکے قومی برآنڈ کے نام پر جعلی مشروبات تیار کرنے والے یونٹس سے سینکڑوں لٹر جعلی اور زائد المعیاد تیار شدہ بوتلیں، 74 لٹر ملاوٹی سوڈا، جبکہ کریانہ سٹورز سے 120 کلو گرام غیر معیاری اور زائد المعیاد سرخ مرچیں برآمد کرکے تلف کردیں جعلی مشروبات اور انکی تیاری میں استعمال ہونے والے کیمیکلز بھی تلف کردئے پکڑی جانے والا سوڈا فیکٹریوں اور کریانہ سٹورز کو 65ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں