کراچی، نومنتخب نائب صدر ایف پی سی سی آئی محمدحنیف لاکھانی کا تاجر برادری سے اظہار تشکر

ہفتہ 9 جنوری 2021 23:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2021ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی)کے نومنتخب نائب صدر محمدحنیف لاکھانی نے پاکستان بھر کی بزنس کمیونٹی کے نمائندوں بالخصوص ایف پی سی سی آئی کی ایگزیکٹو کمیٹی اور جنرل باڈی کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں مجھ سمیت بزنس مین پینل کے صدر میاں ناصر حیات مگوں،سینئرنائب صدر خواجہ شاہ زیب اور دیگر تمام امیدواروں کے حق میں اپنے قیمتی ووٹ کاسٹ کئے اور بزنس مین پینل کو تاریخی کامیابی سے ہمکنار کیا۔

(جاری ہے)

حنیف لاکھانی نے کہا کہ ناصر حیات کی قیادت میں ایف پی سی سی آئی کے تمام عہدیدار بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرانے کی جانب بھرپور توجہ دے رہے ہیں اورحکومت کو مجبور کیا جائے گا کہ وہ کاروباری برادری کے مسئلے ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔حنیف لاکھانی نے کہا کہ فیڈریشن میں بزنس مین پینل جیسی مضبوط قیادت ہی ہرسطح پر اور حکومت کے ہرفورم پر بزنس کمیونٹی کی آواز کو بلند کرسکتی ہے اورہم نے اس کی ابتداء کردی ہے،ہمیں بزنس کمیونٹی کی خدمت سے کووڈ19بھی نہیں روک سکے گا۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں