چاغی بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ دوافراد جاں بحق

جمعرات 6 اپریل 2023 22:00

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2023ء) چاغی بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ دوافراد جاں بحق ہو گئے ،فائرنگ کا واقعہ مبارک ہوٹل میں پیش آیا ، نامعلوم مسلح افراد کے فائرنگ سے سعید اکبر ولد حیات محمد سکنہ ڈیرہ اسماعیل خان، گلنار بیگم ولد شبرات سکنہ ڈیرہ اسماعیل خان جاں بحق ہوگئے چاغی انتظامیہ رسالدار چاغی حاجی قادر بخش نے بروقت کارروائی کرکے ڈرائیور اور مقتول کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کردئے مزید تفتیش چاغی انتظامیہ کررہی ہے آر ایچ سی چاغی میں لاشوں کے پوسٹ مارٹم کرنے بعد دالبندین روانہ کردیا گیا۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں