سونے کی فی تولہ قیمت میں300روپے اضافہ

منگل 9 جنوری 2024 23:08

سونے کی فی تولہ قیمت میں300روپے اضافہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2024ء) منگل کوصرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونا300روپے کے اضافے سی2لاکھ16ہزار400روپے کا ہو گیا ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق 257روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت1لاکھ 85ہزار528روپے ہو گئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں3ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا2050ڈالرپر جا پہنچا ۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں