چاغی :پیپلز پارٹی نے اربوں روپے کے کام کروائے ،آئندہ بھی ترقیاتی کام جاری رہیں گے،الحاج سردار عمر گوریج

اتوار 15 جولائی 2018 22:00

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) این اے 268پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار الحاج سردار محمد عمر گورگیج کے صاحبزادے سردارزادہ صمد خان گورگیج دالبندین ضلع چاغی کے مختلف کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ماضی میں اس حلقے کے عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی کو ووٹ دیکر کامیاب کرایا پیپلز پارٹی نے اربوں روپے کے اجتماعی کام کرائیں نوشکی سے لیکر چاغی تک متعدد گرڈ اسٹیشن بنایا دالبندین اور چاغی کو نیشنل گرڈ کے ساتھ منسلک کر دیا اور نوشکی عوام کو گیس پلانٹ لگایا جونوشکی، چاغی ضلع کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا بلا تفریق لوگوں کو روزگار دیا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے ضلع چاغی اور نوشکی میں دس ہزار زائد مستحقین آج بھی رقوم وصول کررہے ہین یہ سب پیپلز پارٹی کی مرعون منت ہیں ہم نے کھبی بھی چاغی اور حلقہ انتخاب کے لوگوں کو مایوس نہیں کیا ہے ہمیشہ جو وعدہ کیا اسے پوری کردی ہے انشاء اللہ امید ہے پچیس جولائی کو کارکردگی کی بنیاد پر لوگ پاکستان پیپلز پارٹی کوووٹ دیکر کامیاب کرائینگے ضلع کے مختلف علاقوں میں بڑی تعداد میں قبائلی عمائدین اور لوگوں نے پچیس جولائی کو سردار محمد عمر گورگیج کو بر پور انداز میں سپورٹ کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے سردارزادہ صمد خان گورگیج کا کہنا تھا اللہ پاک نے ہمیں کامیابی دی انشاء اللہ خاران ،نوشکی ،چاغی ضلع میں مزید ایسے کارنامے سرانجام دینگے لوگ صدیوں تک یاد رکھے نگے ۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں