ایس بی کے رزلٹ کو روکنے اور وزیر اعلی بلوچستان کی جانب سے کینسلیشن کی خبر پر ہمیں سخت تشویش ہے ، شاہ مقصود

ہفتہ 18 مئی 2024 21:15

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2024ء) ایس بی کے میں ٹیسٹ دینے والے امیدواروں شاہ مقصود بلوچ، جبران،بشیر احمد، میر احمد ،شفقت بلوچ ،شمس الدین فضل الرحمان ودیگر نے دالبندین پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ایس بی کے رزلٹ کو روکنے اور وزیر اعلی بلوچستان کی جانب سے کینسلیشن کی خبر پر ہمیں سخت تشویش ہے ایک نام نہاد غیر متعلقہ شخص کی جانب سے کیس دائر کرکے ایس بی کے ٹیسٹ کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی گئی سات ماہ تک کیس چلنے کے بعد سپریم کورٹ کی جانب سے امیدواروں کے حق میں فیصلہ آنے کے بعد وزیر اعلی کی جانب سے رزلٹ کو روک کر دوبارہ ٹیسٹ کروانا تمام امیدواروں کے ساتھ ظلم اور نا انصافی ہے بلوچستان کے تین ہزار بند اسکولز کو فعال بنانے کے لیے آٹھ ہزار پانچ سو آسامیاں مشتہر کیئے گئیں 980 روپے فی امیدوار سے فیس لیکرتین لاکھ سے زائد امیدواروں نے حصہ لیا کروڑوں روپے رقم جمع کرکے ٹیسٹ لینے کے بعد کہیں ماہ تک ایک ایسے شخص کی جانب سے کیس دائر کی گئی جس کا ایجوکیشن کے ساتھ کوئی تعلق ہی نہیں ہے تمام تر الزامات اس کے جھوٹے اور مسترد ہوگئیں کورٹ نے امیدواروں کے حق میں فیصلہ دے کر رزلٹ اعلان کرنے کا کہا گیا مگر عدالتی فیصلے کے باوجود وزیر اعلی بلوچستان نے وزیر تعلیم کے ساتھ بیٹھ کر ایس بی کے امیدواروں کے رزلٹ آنے سے پہلے کینسل کرنے پر سخت چینی کی کیفیت پیدا ہو چکی ہے انھوں نے مزید بتایا تمام امیدوارمیرٹ پر ہے بڑی محنت کے بعد ایس بی کے ٹیسٹ پاس کیئے ہیں عدالتی فیصلے کی پاسداری نہ کرنا رزلٹ جاری ہونے سے پہلے کینسل کرنا کامیاب امیدواروں کے ساتھ ظلم اور نا انصافی ہے پریس کانفرنس میں مزید بتایا گیا بایزید خروٹء نامی شخص کی حیثیت کیا ہے وہ تین لاکھ امیدواروں کے خلاف کیس دائر کرتا ہے وہ ایک بلیک میلر ہے کیس میں کوئی بھی ٹھوس شواہد جمع نہیں کرسکیں لیکن افسوس اس امر کی ہے حکومت نے کورٹ فیصلے کی بھی پاسداری نہیں کی ہم وزیر اعلی بلوچستان سے اپیل کرتے ہیں عدالتی فیصلے کا احترام کرکے ایس بی کے رزلٹ کو جاری کریں میرٹ پر پاس ہونے والے امیدواروں کو کامیاب قرار دے بصورت دیگر ہم تمام امیدواروں کے ساتھ ملکر احتجاج کرنے سے گریز نہیں کرینگے۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں