یو سی ڈھڈر میں ڈیم بنانے پر نظرثانی کی جائے ، عبد الستار نو تیز ئی

جس زمین پر ڈیم تعمیر کیا جارہا اس کی مٹی میں نمکیات شامل ، برساتی پانی ڈیم میں جمع ہوا تو پانی کھارہ ہوجائیگا نمکیات والی زمین میں ڈیم کو شگاف پڑنے کا خدشہ ہمیشہ موجود رہے گا ، پریس کانفرنس

منگل 21 مئی 2024 23:32

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2024ء) یو سی ڈھڈر کے علاقہ مکینوں اور زمینداروں و قبائلی رہنماوں حاجی عبد الستار نوتیزئی، خلیفہ محمد انور نوتیزئی، حاجی جان محمد نوتیزئی، ملک خدابخش نوتیزئی، ودیگر نے دالبندین پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا یو سی ڈھڈر میں حکومت ڈیم بنانے پر نظرثانی کریں جس زمین پر ڈیم تعمیر کیا جارہا ہے اس زمین کی مٹی میں نمکیات شامل ہیں برساتی پانی اگر ڈیم میں جمع ہوگا تو پانی کھارہ ہوجائے گا نمکیات والی زمین میں ڈیم کو شگاف پڑنے کا خدشہ ہمیشہ موجود رہے گا اور آگے نا صرف ڈھڈر یوسی بلکہ دالبندین سٹی کو بھی خطرہ لائق ہے پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے بتایا ہم ڈیم بنانے کے خلاف نہیں ہے ڈیم ایسی زمین پر بنائی جائے ایک پہاڑی علاقہ ہوں اور اس سے زراعت اور قریبی آبادی کو فائدہ ہوں یو سی ڈھڈر کے جس اراضیات پر ڈیم تعمیر کی جاری ہے وہ انتہائی خطرناک ثابت ہوگا سیلابی ریلے کا پانی آگے ندی نالوں سے آکر آگے ہماری بنجر زمینوں کو سیراب کرتا ہے یو سی ڈھڈر کے زمیندار سالوں سے بارش کے بعد آنے والی سیلابی پانی سے فصل اگاتے ہیں جس جگہ پر ڈیم تعمیر کی جارہی ہے وہ سیلابی پانی کو کھارہ کردیگی بعد میں وہ پانی کسی کام کا نہیں رہیگا اور قریبی علاقوں میں آبنوشی کے لیے لگائے گئے صاف پانی کے ٹیوب ویل بھی کھارہ ہوجائینگے انہوں نے اپنی پریس کانفرنس میں بتایا الیکشن سے قبل متعلقہ ڈپٹی کمشنر اور ایکیسن بی اینڈ آر کو صورتحال سے آگاہ کرچکے ہیں ایک دفعہ پر ہم وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی،ڈپٹی کمشنر چاغی، ودیگر اعلی حکام سے اپیل کرتے ہیں ڈیم کے پیسوں کو ضائع ہونے سے بچائے دالبندین کے مختلف علاقوں میں سیلابی پانی آتا ہے یہ ڈیم کسی اچھی زمین پر تعمیر کریں تاکہ کارآمد ثابت ہوں یو سی ڈھڈر کے جس مقام پر یہ ڈیم بنائی جارہی ہے یہ انتہائی خطرناک ثابت ہوگا اور ہم کسی صورت اجازت نہیں دینگے اگر زبردستی تعمیر کی گئی تمام ردعمل کا زمہدار متعلقہ آفیسران ہونگے۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس میں فیض اللہ نوتیزئی، اللہ نور نوتیزئی، حاجی علی احمد نوتیزئی، ملک محمد غوث نوتیزئی، ملک یار جان،میر برکت، میر محمد ہاشم، ملک فتح محمد نوتیزئی، حاجی قادر بخش نوتیزئی، حاجی الہی بخش نوتیزئی، مولوی نظام الدین، شاہ نذر، ملک خداداد، میر عبد النبی، عبد الجلیل، افضل نوتیزئی، میر بلوچ خان نوتیزئی، محمد حنیف نوتیزئی، عبد السلام اہجباڑی ،عطاء اللہ نوتیزئی، نصر اللہ ودیگر موجود تھے۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں