پہلے آل کراٹے اسٹائل ٹورنامنٹ کا ڈسٹرکٹ سپورٹس کمپلیکس میں انعقاد

اتوار 21 اپریل 2019 19:30

چکوال۔ 21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء) پہلا آل کراٹے اسٹائل ٹورنامنٹ ڈسٹرکٹ سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہواجس میں مہمانانِ خصوصی MNA سردار ذوالفقار علی خان دلہہ، سیاسی شخصیات شیخ وقار علی، راجہ طارق افضل کالس اور چوہدری بلال اکبر شامل تھے۔ اس ٹورنامنٹ میں چکوال بھر کے کلبوں نے شرکت کی، تین سو سے زائد بچوں نے اس ٹورنامنٹ میں شرکت کی اور ساٹھ کے قریب بچوں نے 3rd، 2nd، 1st پوزیشنز حاصل کیں۔

ٹورنامنٹ میں بچوں نے فائٹوں کے علاوہ جمناسٹک کے بھرپور جوہر دکھائے اور مسلم کمانڈو مارشل آرٹ کی بچیوں نے خوفناک اسٹنٹس اور بریکنگ کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیاسی و سماجی مہمانانِ گرامی نے بانی و پاکستان چیف مسلم کمانڈو مارشل آرٹ شیخ جمشید علی کی اس بھرپور محنت و کاوش کو خوب سراہا۔

(جاری ہے)

اس ٹورنامنٹ کی شہرت کی خاص وجہ یہ تھی کہ یہ ٹورنامنٹ چھ مختلف کراٹے اسٹائل میں کرایا گیا جن میں مسلم کمانڈو مارشل آرٹ، شِن کیوکشن، IKO موتشیما، کنگ فوتوا، وشو کنگفو اور تائی کووانڈو شامل تھے اور ہر اسٹائل کے بچوں نے اپنے اسٹائل میں فائٹ کر کے جیوری فیصلے کے بعد ہی انعام کے حقدار ٹھہرے۔

اس ٹورنامنٹ کے بانی شیخ جمشید علی تھے جنہوں نے اپنی کراٹے کے ساتھ محبت کو قائم رکھتے ہوئے اس ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات و اخراجات کو خود برداشت کیا اور کراٹے سے محبت و لگن کو ثابت کر کے لوگوں کو دکھایا۔ اس کے علاوہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹر محمد علی نے ادا کیے اور نقابت کے بھرپور جوہر دکھائے۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر ٹورنامنٹ کے بانی شیخ جمشید علی نے MNA سردار ذوالفقار علی خان دلہہ، شیخ وقار علی، راجہ طارق افضل کالس اور چوہدری بلال اکبر کو خصوصی شیلڈز دیں۔ ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے اور کامیاب بنانے کے لیے ایک کمیٹی بنائی گئی جس کے ممبران ملک محمد اقبال، ملک ظفر اقبال، نعیم اشرف، عاصم تنویر، محمد حسیب اعظم، محمد واجد ہیں۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں