چکوال،ڈمپر کی ٹکر سے ٹرالی پر سوار نوجوان جاں بحق

پیر 13 مئی 2024 18:55

․ چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) ڈمپر کی ٹکر سے ٹرالی پر سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ تفصیل کے مطابق موضع نورپور کا محنت کش 40 سالہ محمد عرفان ولد مستری عطامحمد ٹرالی پر سوار گھر جارہا تھا کہ موضع بھلیال میں دربار کی اترائی پر تیزرفتار ڈمپر کی ٹکر سے ٹرالی الٹ گئی اور محمد عرفان شدید زخمی ہوگیا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ٹراما سنٹر کلرکہار میں انتقال کرگیا مبینہ طور پر نہ تو 1122 کے پاس اوکسیجن سیلنڈر تھا اور نہ بوچھال کلاں RHC میں اوکسیجن لگ سکی اور ٹراما سنٹر میں اسکی وفات ہوگئے۔

(جاری ہے)

اس حادثہ کے بعد سماجی اور عامی حلقوں نے ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ 1122 میں اوکسیجن کی سہولت کو ممکن بنایا جائے۔مرحوم کی عمر 40 سال بتائی جاتی ہے اور وہ تین بچوں کا باپ تھا۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں