ڈی پی او چکوال کی زیر صدارت آفس میں میٹنگ

تمام سرکلز کا مکمل کرائم ملٹی میڈیا ڈسکس کیا گیا ، تھانہ جات کی حدود علاقہ اختیار میں کرائم کی صورت حال پر بات چیت

منگل 14 مئی 2024 22:39

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود کی زیر صدارت ڈی پی او آفس میں میٹنگ کا انعقادکیاگیا۔میٹنگ میں سب ڈویژنل پولیس آفیسران چکوال سرکلز نے شرکت کی۔میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔میٹنگ میں تمام سرکلز کا مکمل کرائم ملٹی میڈیا ڈسکس کیا گیا اور تھانہ جات کی حدود علاقہ اختیار میں کرائم کی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے تمام پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں کہ زیر تفتیش مقدمات کو فوری یکسو کروائیں، قبضہ گروپس کے خلاف، مجرمان اشتہاریوں اور عدم گرفتار ملزمان کی گرفتاری کیلئے سخت کریک ڈاؤن کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جدید تکنیکی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کیسز کو ٹریس آؤٹ کرکے مقدمات کو اصل حقائق پر یکسو کریں۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے ہدایات جاری کیں کہ گشت کے نظام کو مؤثر بنایا جائے، مشکوک گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور مشکوک افراد کی کڑی نگرانی رکھی جائے اور ای پولیس ایپ کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے، ہوٹل سرائے، بس اسٹینڈز کی بھی چیکنگ کو بمطابق میکنزم سمارٹ آئی اسکا مکمل فالو اپ لیا جائے اور روح گردانی کرنے والوں کیخلاف ضابطہ کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ڈی پی او نے اس موقع پر کہاکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے،ضلع میں منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں قماربازی کرنے والوں اور قحبہ خانے چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔تھانہ کی سطح پر آنے والے سائلین کی ہر صورت اور مکمل دادرسی کو یقینی بنایا جائے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں