چکوال،ضلعی عدالتوں کے فوجداری مقدمات میں ایک ماہ کے دوران قتل کی17مقدمات سمیت مجموعی طو رپر 690 مقدمات کا فیصلے سنائے گئے

بدھ 19 فروری 2020 16:59

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) ضلعی عدالتوں کے فوجداری مقدمات میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران قتل کی17مقدمات سمیت مجموعی طو رپر 690 مقدمات کا فیصلہ کیا ، جبکہ ماہ جنوری میں کل513 مقدمات درج ہوئے جبکہ فیصلہ کے مقدمات کی تعداد زیادہ ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یار ولانہ کی سربراہی میں ضلعی عدلیہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

فوجداری مقدمات میں قتل کی17 ، سیشن کی23 ،سول اپیلیں153 ،243ضمانتیں و دیگر نوعیت کی254مقدمات کا فیصلہ قانون کے مطابق میرٹ پر کیا گیا،جبکہ سول کورٹس ڈسٹرکٹ چکوال نے دوران ماہ جنوری 533سول مقدمات ،233فیملی مقدمات ،560فوجداری مقدمات اور505دیگر مختلف نوعیت کے مقدمات کافیصلہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر1831مقدمات نبٹائے جبکہ اس مقابلے میں دائر کردہ مقدمات کی تعداد1640ہے جس سے ضلع چکوال میں تعینات جج صاحبان کی کارکردگی کااندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یار ولانہ نے اپنے اس عزم کو دوہرایا ہے کہ انصاف کی جلد فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور زیادہ سے زیادہ مقدمات کا کم وقت میں فیصلہ کرکے عوام کو انصاف ان کی دہلیز تک پہنچایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں