ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال میں کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ کے بغیر داخلہ ممنوع قرار دے دیاگیا

بدھ 13 اکتوبر 2021 17:00

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال میں کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ کے بغیر داخلہ ممنوع قرار دے دیاگیا
چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2021ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال میں کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ کے بغیر داخلہ ممنوع قرار دے دیاگیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن ریٹائرڈ بلال ہاشم و چیف ایکزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر کاشف شہزاد ورک کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں عوام الناس کو مطلع کیا گیاہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال کی او پی ڈی میں چیک اپ کروانے کے لئے کورونا ویکسین کا سرٹیفیکیٹ ہونا لازمی ہے۔ جن مریضوں کے پاس کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ نہیں ہے وہ کورونا ویکسینیشن کروانے کے بعد ہی  او پی ڈی میں چیک  اپ کروانے کے اہل ہوں گے۔  ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کو اس شق سے استثنیٰ حاصل ہے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں