چکوال،کلر کہار پولیس نے عسکری کیڈٹ کالج سے پراسرار طور پر غائب ہونیو الے طالب علم کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی

جمعرات 13 جنوری 2022 17:24

چکوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 جنوری 2022ء) کلر کہار پولیس نے عسکری کیڈٹ کالج سے پراسرار طور پر غائب ہونیو الے طالب علم کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔ عسکری کیڈٹ کالج کلرکہار کا 15 سالہ نوجوان طالبعلم لاپتہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

پندرہ سالہ محسن کے والد نے پولیس کو بتایا ہے کہ 09/01/2022 کو میرا بڑا بیٹا اپنے چھوٹے بھائی کو کیڈٹ کالج کلر کہار چھوڑ کے آیا تھا۔2 دن بعد کالج انتظامیہ نے آگاہ کیا کہ آپ کا بیٹا کالج میں موجود نہیں۔ محسن کے بھائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کالج انتظامیہ کا رویہ انتہائی غیر مناسب ہے،بچہ ڈھونڈنے میں ہماری کوئی مدد نہیں کررہا۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں