ضلع چکوال کے تمام جلوسوں کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات مکمل کیے گئے ہیں،

ڈی پی او عادل میمن کاپولیس لائن چکوال میں محرم کے حوالے سے پولیس دربار سے خطاب

منگل 18 ستمبر 2018 17:32

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عادل میمن نے کہا ہے کہ ضلع چکوال میں محرم ضلعی پولیس کیلئے ایک چیلنج سے کم نہیں اور ان شاء اللہ پرامن محرم کیلئے ہمیں کوئی کسر باقی نہیں رکھنی چاہیے کیونکہ ضلع چکوال کی15لاکھ عوام کی نظریں ضلعی پولیس پر ہیں، وہ پولیس لائن چکوال میں محرم کے حوالے سے پولیس دربار سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ الحمد اللہ تمام جلوسوں کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات مکمل کیے گئے ہیں۔ محرم کے حوالے سے جو سیکورٹی پلان جاری کیا گیا ہے تمام پولیس اہلکاروں کی ذمہ داری ہے کہ اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور عمائدین نے محرم کے دوران ہر قسم کے تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے عوام سے بھی استدعا کی کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشتبہ شخص اور کوئی مشتبہ کارروائی کے حوالے سے فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن کو اطلاع دیں۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں