تترال کہون میں غیر قانونی ڈیزل فروخت کرنیوالے دکاندار کیخلاف مقدمہ درج

منگل 18 ستمبر 2018 17:32

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) پٹرولنگ پولیس دلیل پور نے تترال کہون میں غیر قانونی کھلے عام ڈیزل فروخت کرنے والے دکاندار کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

اے ایس آئی محمد عامر نے استغاثہ دیا کہ دوران ڈیوٹی ایک موٹر سائیکل نمبر CHK9956 جس پر ملزم محمد رحیم ولد درویش ساکن ضلع شانگلہ غیرقانونی 42 لیٹر ڈیزل لوڈ کر کے کھلے عام فروخت کررہا تھا ملزم نے اپنی اور عوام کی جان کو خطرے میں ڈالا۔ اے ایس آئی محمد آصف نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے جو موقع پر سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں