پنڈی پھاٹک تھانہ سٹی کے علاقہ میں دکان سے 78ہزار روپے چوری، مقدمہ درج

پیر 17 دسمبر 2018 21:56

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) پنڈی پھاٹک تھانہ سٹی کے علاقہ میں دکان سے 78ہزار روپے اٹھا لیے گئے۔ باسط اقبال ولد عبدالعزیز ساکن محلہ اشرف ٹائون نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی دکان پر موجود تھا کہ دو ملزمان محسن خان اور اس کا بھائی مراد خان پسران مہدی خان ساکن اسلام آباد اس کی دکان میں داخل ہوئے اور 78ہزار روپے کی رقم اٹھا کر بھاگ گئے۔

(جاری ہے)

اے ایس آئی ممتاز اللہ نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔جبکہ انہی ملزمان نے ڈھاب موڑ تھانہ صدر کے علاقے میں ایک اور شخص سی71ہزار روپے کی رقم چھین لی، جاوید ولد اختر علی ساکن موتی بازار نے پولیس کو بتایا کہ وہ ڈھاب موڑ کھڑا تھا ایک کار نمبرLEA 151 چکوال کی طرف سے آئی جس میں دو ملزمان محسن خان اور مراد خان پسران مہدی خان موجود تھے انہوں نے زبردستی اس سے 71ہزار کی رقم چھین لی، سب انسپکٹر محمد اسلم نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں