چکوال میں سرکاری افسران کی قلت چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن کی آسامی خالی

بدھ 24 اپریل 2019 23:33

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) چکوال میں سرکاری افسران کی قلت پڑ گئی ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن کی آسامی خالی پڑی ہے ۔ ذرائع کے مطابق چارج ڈی ای او سیکنڈری کے پاس ہے جبکہ تین سال سے مستقل ڈی ایس پی ٹریفک کی آسامی خالی پڑی ہے۔چارج انسپکٹر ٹریفک کے حوالے کردیا گیا ہے ۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹرز کی کمی سے عوام کو صحت کی سہولتیں میں مشکلات کا سامناہے ۔

ایم وی ای کی آسامی بجی خالی پڑی ہے جبکہ چارج ایم وی ای راولپنڈی کے سپرد کیا گیا ہے ۔ 23-04-19/--373 #h# ح*مطالبات کی منظوری تک ہڑتال ممکن، سوڈانی مظاہرین کے رہنماؤں کی دھمکی #/h# ) خرطوم(آن لائن)سوڈان میں مظاہرین کے رہنماؤں نے دھمکی دی ہے کہ اگر ملک کے فوجی حکمرانوں نے ان کے مطالبات نہ مانے اور اقتدار سویلین انتظامیہ کو نہ سونپا گیا، تو وہ عام ہڑتال کی کال دے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

مظاہرین کے رہنما صدیق فاروق نے کہا کہ اگر ملکی فوج عبوری حکومت سے الگ نہیں ہوتی، تو وہ ملین مارچ اور ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال بھی کر سکتے ہیں۔ حال ہی میں بڑے عوامی مظاہروں کے بعد سوڈان میں برسوں تک حکومت کرنے والے عمر البشیر کا اقتدار ختم ہو گیا تھا، تاہم تب سے اقتدار عبوری طور پر ملکی فوج کی ایک کونسل نے اپنے ہاتھ میں لے رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں