چکوال،آل پنجاب آرٹ کمپٹیشنکے تحت مقابلہ جات ، پوزیشن ہولڈز میں انعامات تقسیم کی تقریب کا انعقاد

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 19:29

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) آل پنجاب آرٹ کمپٹیشن 2019کے تحت ہفتے کے روز ضلع کونسل ہال چکوال میں آرٹ کونسل اور محکمہ ایجوکیشن کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ لیول کے مقابلہ جات میں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کے لئے تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اکرام ملک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔

ڈائریکٹر آرٹس کونسل راولپنڈی وقاراحمد ،سی ای او ایجوکیشن نصراللہ چڈھر ،ڈپٹی ڈائریکٹر آرٹس کونسل سجاد حسین،ڈی او ایجوکیشن اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔یہ مقابلہ جات پرائمری ،ایلیمنٹری اور سکینڈری لیول پر کروائے گئے جن میں سے 45بچے کامیاب ہوکر ضلعی سطح کے مقابلہ جات میں شامل ہوئے ۔ان مقابلہ جات میں اول دوم اور سوم آنے والے طلبہ و طالبات میں اے ڈی سی آر اکرام ملک و دیگر نے انعامات تقسیم کئے ۔

(جاری ہے)

اے ڈی سی آر سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی ہم نصابی سرگرمیوں سے بچوں میں خود اعتمادی اور قوت فیصلہ پروان چڑھتی ہے اور بچوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے کے لئے ان کی توانائیوں کا مثبت استعمال کرنا بہت ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ نسل نو کی صحیح تعمیر کے لئے ہم نصابی بہت اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔اس موقع پر ڈائیریکٹر آرٹس کونسل نے طلبہ و طالبات کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ چکوال میں بڑا ٹیلنٹ موجود ہے اور امید کی جاتی ہے کے 2نومبر کو ڈویثرن کی سطح پر منعقد ہونے والے مقابلہ جات میں حصہ لے کر نمایا ں پوزیشن حاصل کر کے ضلع کا نام روشن کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں