چکوال،سوزوکی کی چھت پر سکول کے بچے بٹھانے والے ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج

منگل 22 اکتوبر 2019 19:09

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) قصبہ غازیال تھانہ ڈوہمن کے علاقے میں سوزوکی کی چھت پر سکول کے بچے بٹھانے والے ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

اے ایس آئی پٹرولنگ پوسٹ ملہال مغلاں پرویز اختر نے استغاثہ دیا کہ دوران گشت ملزم سعید عباس ولد غلام عباس سکنہ شاہ پور سیداں نے اپنی ہائی ایس نمبریRPT 6647 کی چھت پر سکول کے طالب علم بٹھا رکھے تھے جو کسی بھی وقت کسی حادثے کا سبب بن سکتا تھا۔ اے ایس آئی منیر احمد نے مقدمہ درج کرکے ملزم ڈرائیو رکی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں