چکوال، بغیر اجازت شہد کا فارم کرایہ پر دینے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج

پیر 18 نومبر 2019 23:18

چکوال۔ 18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2019ء) قصبہ شاہ سید بلہو تھانہ ڈوہمن کے علاقے میں بغیر اجازت شہد کا فارم کرایہ پر دینے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

سب انسپکٹر سکندر حیات نے استغاثہ دیا کہ ملزم عقیل حسین ودل بشیر حسین سکنہ شاہ سید بلہو نے شہد کا فارم رحمان اللہ ولد مانو گل، شاکر ولد محمد یوسف سکنائے افغانستان کو کرایہ پر دے رکھا تھا جس کا تھانہ میں اندراج نہ کروایا۔ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں