چکوال، روحاجی شخصیت اور معروف شاعر تابش کمال کا نعتوں بھرا شعری مجموعہ منظر عام پر آگیا

منگل 25 فروری 2020 17:44

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) روحاجی شخصیت اور معروف شاعر تابش کمال کا نعتوں پر مشتمل شعری مجموعہ منظر عام پر آگیا ہے، 216صفحات پر مشتمل یہ کتاب کمال پبلیکیشن راولپنڈی نے شائع کی ہے ، تابش کمال گذشتہ صدی کی آخری دہائی کے اُردو پنجاب شعراء میں امتیازی طور پر قابل ذکر شاعر ہیں ، آپ اپنے والد شیخ باغ حسین کمال کے قائم کردہ سلسلہ اویسیہ کمالیہ کے موجودہ سجادہ نشین ہیں اور ادبی سماجیات سے کنارہ کش ہو کر سالکین کے دلوں میں عشق الٰہی اور حب رسول کی شمع فروزاں کرنے کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں